پیٹرول 87 پیسے، ڈیزل 91 پیسے مزید مہنگا،10 دنوں میں تیسری بار قیمتوں میں اضافہ

Published On: 23 May, 2026 09:03 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
پیٹرول 87 پیسے، ڈیزل 91 پیسے مزید مہنگا،10 دنوں میں تیسری بار قیمتوں میں اضافہ

(فوٹورائٹرز)

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا اضافہ ہے ۔ 15 مئی کو پہلی مرتبہ قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 19 مئی کو مزید 90 پیسے فی لیٹر بڑھائے گئے تھے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ آج ( ہفتہ ،23 مئی) کو پیٹرول کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس  تازہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99.51 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 92.49 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 دو ہفتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ
یہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرا اضافہ ہے۔15 مئی کو پہلی مرتبہ قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 19 مئی کو مزید 90 پیسے فی لیٹر بڑھائے گئے تھے۔ تازہ اضافے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق قومی راجدھانی نئی دہلی میں 87 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 99.51 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح 91 پیسے اضافے کے بعد قومی دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت 92.49 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی ایشیا میں کشیدگی کےاثرات

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ لہر ایسے وقت میں آئی ہے جب ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
حکام درآمدی خام تیل کی بڑھتی لاگت سے ہونے والے نقصانات کو بھی پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی اور گھریلو اخراجات میں اضافے کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔تازہ اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور مختلف شعبوں میں ایندھن پر آنے والی لاگت میں اضافے کا امکان ہے، جب کہ عوام پہلے ہی ضروری اشیاء اور خدمات کی بڑھتیکی قیمتوں سے پریشان ہیں۔