معاہدے پرتحفظات تھے،صدرکی یقین دہانی کے بعدمفاہمتی یادداشت کودی منظوری،سپریم لیڈر

Published On: 19 June, 2026 12:42 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
معاہدے پرتحفظات تھے،صدرکی یقین دہانی کے بعدمفاہمتی یادداشت کودی منظوری،سپریم لیڈر

(فوٹورائٹرز)

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کاامریکہ کے ساتھ معاہدے پر پہلا ردعمل آگیا ہے ۔ انھوں نے معاہدے کی تائید کی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایرانی اور امریکی صدور کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) کو منظوری دے دی ہے، اگرچہ اس معاملے پر ان کی رائے مختلف تھی۔

انہوں نے یہ فیصلہ صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کیا کہ ایران کے حقوق اور مزاحمتی محاذ (Resistance Front) کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

معاہدے کے بعد ردعمل کا اظہارکرتے ہوئےقوم کے نام اپنے ایک تحریری پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ پزشکیان نے اس بات کی ذمہ داری قبول کی ہے کہ یہ معاہدہ ایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ اگر واشنگٹن اصافی شرائط پیش کرتا ہے  تو ایران اس کے سامنے جھکے گا نہیں۔
خیال رہے کہ مسعود پزشکیان  سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مستقبل میں امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا مطلب دشمن کے موقف کو قبول کرنا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ، 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد ، ایران کے نئے سپریم لیڈرعوام میں نظر نہیں آئے ہیں ۔