(فوٹورائٹرز)
سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر آج (اتوار،28جون) خلیج کے ساحل پر واقع راس تنورہ میں، حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری بتائے جاتے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو(Saudi oil giant Aramco ) کا ایک ہیلی کاپٹر آج (اتوار،28جون) خلیج کے ساحل پر واقع راس تنورہ میں، حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی عرب کے شہری بتائے جاتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔راس تنورہ ، آبنائے ہرمز کے مغرب میں سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔
آرامکو نے جمعے کے روز خلیج میں واقع اپنے راس تنورہ آئل ٹرمینل( Ras Tanura Terminal ) سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی، جو تقریباً چار ماہ تک معطل رہنے کے بعد بحال کی گئی تھی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔آرامکو نے اس واقعے پر تبصرے کے لیے ای میل کے ذریعے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے بھی مشرق وسطیٰ کے دیگر پیداواری ممالک کی طرح تیل اور گیس کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے بعد کارگو کی ترسیل تیز کر دی ہے۔ یہ اقدامات امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ روکنے کے لیے طے پانے والے عبوری معاہدے سے قبل کیے جا رہے ہیں۔




