فرانس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ، پائلٹ سمیت 11افراد ہلاک

Published On: 28 June, 2026 07:18 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
فرانس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ، پائلٹ سمیت 11افراد ہلاک

(فوٹورائٹرز)

فرانس ک میں میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں واقع قصبے ٹومبلین (Tomblaine) میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق طیارہ ایک پیراشوٹ اسکول کی ملکیت تھا۔ حادثے میں پائلٹ اور تمام 10 مسافر، جن میں پانچ طلبہ اور پانچ انسٹرکٹر شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ملک کے وزیرِ داخلہ حادثے کی جگہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

علاقائی پریفیٹ ایو سیگوئے نے نشریاتی ادارے بی ایف ایم کو بتایا کہ بظاہر طیارے کو گرنے سے پہلے نقصان پہنچا، جس کے بعد وہ عمودی انداز میں زمین پر آ گرا۔ حادثہ ایک شاپنگ سینٹر کے قریب گنجان آباد علاقے میں پیش آیا۔

ایو سیگوئے نے کہاکہ اگر طیارہ چند میٹر اِدھر اُدھر گرتا تو اس حادثے میں آس پاس موجود دیگر افراد بھی ہلاک یا زخمی ہو سکتے تھے۔

مقامی پراسیکیوٹر نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔