یورو وژن ایونٹ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت، 5 ملکوں نے دی بائیکاٹ کی دھمکی

Published On: 09 December, 2025 08:35 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
یورو وژن ایونٹ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت، 5 ملکوں نے دی بائیکاٹ کی دھمکی

فوٹو رائٹرز

یوروویژن سونگ کنٹسٹ 2026میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اس ایونٹ کے سر تال بگڑنے کے آثار ہیں۔ اسپین اورآئرلینڈ سمیت دیگر ملکوں نے اسرائیل کی ایونٹ میں شرکت کے خلاف بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

یورو ویژن ایونٹ 2026کے لیے ساز ضرور چھیڑدیا گیا ہے لیکن  اسرائیل کی شمولیت کے اجازت سے اس کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے۔ اسپین، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور سلووینیا کے نشریاتی اداروں نے جمعرات کو اسرائیل کی شرکت کی اجازت دینے کے فیصلے پر دنیا کے سب سے بڑے لائیو میوزک مقابلے یوروویژن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ آئس لینڈ، اس معاملے پر 10 دسمبر کو فیصلہ کرے گا۔

غزہ میں جارحیت پر مخالفت کی وجہ سے اسرائیل کو سالانہ مقابلے سے باہر کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ پچھلے سال  ایونٹ میں اسرائیل کے حق میں ووٹنگ سسٹم میں دھاندلی کے بارے میں بھی شکوک و شبہات پائے جاتے تھے۔


یورو ویژن ایونٹ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے کے بعد،  عوامی نشریاتی ادارے سویڈش ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے مقابلے کے ڈائریکٹر مارٹن گرین نے کہا کہ، ہمارا اندازہ ہے کہ مئی 2026 کے مقابلے میں تقریباً 35 براڈکاسٹرز حصہ لیں گے۔

جبکہ تقریباً پانچ مالک اس کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم پانچ ممالک کا موقف ہے ایونٹ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیےاور میں اس کا مکمل احترام کرتا ہوں۔
ساتھ ہی ساتھ مارٹن گرین نے اس بات پرزوردیا کہ ایونٹ کو غیر سیاسی ہونا چاہیے۔انھوں نے وضاحت کی کہ یورو ویژن میں حکومتیں حصہ نہیں لیتیں بلکہ یہ پبلک سروس براڈکاسٹرز اور فن کار ہوتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یورو ویژن سونگ کنٹسٹ کو سیاسی اکھاڑے کے طورپر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کے اجلاس میں یورپین براڈکاسٹنگ یونین کے ارکان کے درمیان ’ جامع ،کھلی، دیانتدارانہ اور جذباتی بحث ہوئی۔ا س بات پر وہ متفق نظر آھے کہ اسے غیر جانبداری کا کچھ احساس برقرار رکھنا چاہیے۔