امریکہ سے پہنچ رہی ہے مدد، ٹرمپ نے کہا جاری رکھیں احتجاج

Published On: 13 January, 2026 10:51 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
امریکہ سے پہنچ رہی ہے مدد، ٹرمپ نے کہا جاری رکھیں احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (فوٹوراے پی )

امریکہ نے ایرانی مظاہرین کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ احتجاج جاری رکھیں مدد پہنچنے والی ہے۔

 امریکہ نے ایرانی مظاہرین کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ  احتجاج جاری رکھیں مدد پہنچنے والی ہے۔ یعنی جس مدد کی بات گزشتہ کئی دنوں سے کہی جارہی تھی اور اس پر غور کیا جارہا تھا اب وہ مدد پہنچنے والی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  محبِ وطن ایرانیو! احتجاج جاری رکھو اور اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھال لو۔
ٹرمپ نے مزید اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے ایرانی عہدیداروں سے تمام ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔ جب تک قتل و غارت گری نہیں رکے گی میٹنگیں نہیں کروں گا۔

امریکہ کی مدد کی صورت میں آئے گی اس تعلق سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ٹرمپ کے تازہ بیان کی روشنی میں یہ صاف ہے امریکہ ، ایران میں مداخلت کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ویسے بھی ٹرمپ اپنے فیصلوں کوخفیہ رکھتے ہیں۔


ڈونلڈٹرمپ نے بیان میں انتخابی مہم کے دوران استعمال کیے گئے نعرے ’میک امریکہ گریٹ اگین‘ میں ترمیم کرتے ہوئے ’میک ایران گریٹ اگین‘ کا نعرہ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ، امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار مظاہرین کی مدد کرنے کے تعلق سے بیانات دے چکے ہیں۔ انھوں نے مظاہرین پر تشدد کیے جانے کی صورت میں مدد کرنے کی بات کہی تھی۔  گزشتہ دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ ایران میں مداخلت کرنے کے حوالے سے آپشنز پر غور کررہا ہے۔انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایران امریکہ  کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی قیادت نے اُن سے رابطہ کیا ہے اور بات چیت پر آمادگی  ظاہر کی ہےلیکن ساتھ ہی  انھوں نے بات چیت سے قبل ضرورت پڑنے پر کارروائی کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔