امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی ، امریکی اڈوں پر میزائل حملے

Published On: 28 February, 2026 04:19 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی ، امریکی اڈوں پر میزائل حملے

تہران پرامریکہ اوراسرائیل کی مشترکہ بباری(فوٹو اے پی)

امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ فضائی حملےکیے ہیں ۔ اعلی قیادت،فوجی اہداف اور اہم تنصیابات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف علاقوں پر حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے شروع ہو گئے۔

امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ فضائی حملےکیے ہیں ۔ اعلی قیادت،فوجی اہداف اور اہم تنصیابات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جنوبی حصے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں 5 اسکولی طالبات ہلاک ہوگئی ہیں۔ ایران کی جانب سے  حملوں میں کی ہلاکتوں کی پہلی بارتصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران سمیت بوشہر، کرمان شاہ اور تبریز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئ ہیں ۔ ایران کے شہر اصفہان اور قُم سے دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

حملوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف وسیع آپریشن  کا آغاز کردیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری پروگرام پر مسلسل کام کررہا ہے اور ایسے میزائل بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے جو امریکہ تک نشانہ لگاسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

ایران کی جوابی کارروائی
پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف علاقوں پر حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے شروع ہو گئے۔
ابوظہبی کے مکینوں کے حوالے سےخبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد انھوں نے آج(سنیچر) اماراتی دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ قابل غور یہ ہے کہ   ابوظہبی میں الظفرہ ایئر بیس ہے جہاں امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ یہ متحدہ عرب امارات میں واقع ایک اہم فضائی اڈہ ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
خیال رہے یہاں امریکی نیوی کا پانچویں بحری بیڑہ موجود ہے۔

ایرانی وزارت صحت ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کے اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ابھی تہران میں نہیں ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایران نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے اور عراق نے بھی ایئر ٹریفک معطل کردی ہے۔