راہل گاندھی کی ذاکرنائیک سے ملاقات کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل، سچ ہے یا...

Published On: 29 September, 2025 07:45 PM

Zoya Ehtram : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
راہل گاندھی کی ذاکرنائیک سے ملاقات کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل، سچ ہے یا...

راہل گاندھی کی ذاکرنائیک سے ملاقات؟سوشل میڈیا میں وائرل تصویرکا سچ

سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی نے ملیشیا میں معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک سے ملاقات کی ہے ۔ کچھ یوزر یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ راہل گاندھی ذاکر نائیک کی اہلیہ کی عیادت کے لیے گئے تھے جنہیں مبینہ طور پر ایڈز ہے۔ اس وائرل تصویرکی حقیقیت کیا ہے؟

 سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی نے ملیشیا میں معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک سے ملاقات کی ہے ۔ کچھ یوزر یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ راہل گاندھی ذاکر نائیک کی اہلیہ کی عیادت کے لیے گئے تھے جنہیں مبینہ طور پر ایڈز ہے۔

تحقیقات
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہے۔ دراصل، اصل تصویر میں راہل گاندھی موجود ہی نہیں ہیں بلکہ عمان کے  مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی ، ذاکر نائیک کے ساتھ تشریف فرماں ہیں۔ وائرل ہونے والی تصویر ای آئی (AI) کے ذریعے ایڈیٹ کی گئی ہے تاکہ اس میں راہل گاندھی کو، مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی کی جگہ دکھایا جاسکے ۔ مزید یہ کہ ، اس جعلی تصویر پر ChatGPT کا واٹرمارک بھی موجود ہے، جو اس کے صحیح نہ ہونے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔
 

 
ایڈزکا دعویٰ بھی جھوٹا
 
جہاں تک ذاکر نائیک کی اہلیہ سے متعلق دعوے کا تعلق ہے تو یہ بھی بے بنیاد ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ انہیں ایڈز ہے اور راہل گاندھی ان کی عیادت کے لیے ملیشیا گئے تھے۔ تاہم، ملیشیا کی معتبر نیوز ویب سائٹس نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا ہے اورصاف کیا ہے کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

نتیجہ
نتیجتاً یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نہ ہ راہل گاندھی اور ذاکر نائیک کی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی ذاکر نائیک کی اہلیہ کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبر درست ہے۔ وائرل تصویر فرضی ہے ۔ جو AI کے ذریعہ اصل تصویرسے چھیڑچھاڑکرکے تیارکی گئی ہے۔ جس میں ذہانت سے زیادہ خباثت کارفرماں ہے۔