(فوٹواے پی)
امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ اس نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ اس نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ایران نے بحرین، ابوظہبی، کویت، قطر
اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیےہیں۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں العدید ایئر بیس (قطر)، السالم ایئر بیس (کویت)، الظفرہ ایئر بیس (متحدہ عرب امارات) اور بحرین میں امریکی بحری بیڑا شامل ہیں۔ اس سے قبل، امریکہ اوراسرائیل نے ایران کی راجدھانی تہران سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، بوشہر، کرمان شاہ اور تبریز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئ ہیں ۔ ایران کے شہر اصفہان اور قم میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔




