(فوٹو پکسلز)
کھجور میں صحت کے لیے ناگزیر جز ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر تین کھجوریں کھا لی جائیں تو اس کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرے تو اس کے لیے روزانہ کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے جو آپ کو مطلوبہ 12 گرام فائبر فراہم کرتا ہےجس سے آنتوں کی صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔
کھجور میں موجود فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام مؤثر طریقے سے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔






