جنگ کے باوجود بڑی تعداد میں اللہ کے مہمانوں کی سعودی عرب آمد، عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز

Published On: 24 May, 2026 11:55 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter

(تمام تصاویر اے پی )

حج 2026 کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے خوش نصیبوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک غیر ملکی عازمینِ حج کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

حج 2026 کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے خوش نصیبوں کا سلسلہ  جاری ہے اور اب تک غیر ملکی عازمینِ حج کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ آئندہ  دو دنوں میں اس کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق رواں برس مملکت سے آنے والے سعودی عازمین حج کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ جنہیں شامل کرنے کے بعد یہ تعداد 17 لاکھ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

 حکام کے مطابق ان میں سے 30 فیصد عازمین روٹ ٹو مکہ انیشی ایٹو (مکہ روٹ ٹیکنالوجی) کے آسان اور جدید نظام کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں۔ عازمینِ حج کی سفری و رہائشی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس بار بڑے پیمانے پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال 2025 میں بیرون ملک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین حج سعودی عرب آئے تھے اور سعودی عازمین کی شمولیت سے یہ تعداد 16 لاکھ 73 ہزار ہوگئی تھی۔