تمام تصاویر اے پی
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز کین ولیمسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کین ولیمسن نے فوری اثرسے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ہے جس سے نہ صرف ان کے 16 سالہ کامیاب عالمی کریئر کا اختتام ہو گیا بلکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

ان کے اعلان کے ساتھ 16 سالہ شاندار بین الاقوامی کریئر کا اختتام ہو گیا، جس میں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 378 میچ کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈ قائم کیے اور دنیا بھر میں عزت و احترام حاصل کیا۔
35 سالہ ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 9,515 رن 54.06 کی اوسط سے بنائے، جن میں 33 سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا سب سے بڑا اسکور 251 رن رہا۔
انہوں نے ایک روزہ بین کرکٹ میں 7,256 رن 48.69 کی اوسط سے اسکور کیے، جن میں 15 سنچریاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے مجموعی رن 2,575 رہے۔