تمام تصاویر اے پی
دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز میکسیکو میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہو ا۔ افتتاحی تقریب میں موسیقی، ثقافت اور کھیل کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی پیش کیا۔
فیفا عالمی کپ2026 کا آغاز ہوگیا ہے۔ شاندار،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے کی توانائی سے بھرپور پرفارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی پیش کیا۔ ازتیکا اسٹیڈیم شائقین سے بھرا تھا۔ شکیرا کی آمد سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس کےبعد مختلف فن کاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
میکسیکو تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ تاہم اس بار وہ شریک میزبان کی حیثیت سے یہ اعزاز حاصل کر رہا ہے۔ازتیکا اسٹیڈیم ماضی میں دو عظیم فٹبال لیجنڈز پیل اور ماراڈونا کو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھاتے دیکھ چکا ہے، اور یہ دونوں تاریخی لمحات 16 سال کے وقفے سے رونما ہوئے تھے۔
میوزیکل پرفارمنس میکسیکو کے مشہور بینڈ مانا نے بھی پیش کی جس کے بعد وینیزویلیا سے ڈینی اوشین کی انٹری ہوئی، کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کو جھومنے پر مجبور کیا۔
تقریب کے اختتامی لمحات میں اسٹیڈیا ازتیکا روشنیوں اور رنگوں کے حسین امتزاج سے جگمگا اٹھا جس نے شائقین کو مسحور کر دیا۔ مختصر مگر بھرپور افتتاحی شو کے اختتام کے ساتھ ہی فٹبال کے عالمی میلے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
ٹورنامنٹ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکہ میں بھی پہلے، پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔