نقشہ راہ

Published On: 10 December, 2025 06:59 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
نقشہ راہ

فوٹو گیٹی ایمیج

ورقی اوربرقی خبروں کی ترسیل اردوزبان میں ہوں توکیا کہنے۔اردواخباروں،نیوزچینلوں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی بہتات ہے۔پھرسوال وہی کہ ایک اورنئے پلیٹ فارم کی ضرورت کیا ہے؟سوال اپنی جگہ بجاہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم عوام کی آوازکوواپس اس کا مقام دلانا چاہتے ہیں جوان تمام میڈیا پلیٹ فارموں پرشاذونادرہی سنائی دیتی ہیں ۔

وعدہ اورنہ ہی دعویٰ...اردو ویژن کےآغاز کے موقع پر ٹیم ایسا کچھ بھی کرنا نہیں چاہتی۔ سادہ،سنجیدہ،متوازن،معلوماتی اورمعیاری پیش کش پرہماری توجہ ہے۔ ایسی   پیش کش جوگردوپیش سے باخبرکرنے ، ذہن کوغوروفکرکی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ تفریخ کا سامان  بھی ہو۔

اردواخباروں،نیوزچینلوں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی بہتات ہے۔ پھرسوال وہی کہ ایک اورنئے پلیٹ فارم کی ضرورت کیا ہے؟سوال اپنی جگہ بجاہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم عوام کی آوازکوواپس اس کا مقام دلانا چاہتے ہیں جوان تمام میڈیا پلیٹ فارموں پرشاذونادرہی سنائی دیتی ہیں۔ اردوویژن عوام کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کوترجیحی بنیاد پرجگہ دے گا۔ 

۔مختصر،چست،درست اورآسان زبان میں خبروں کی ترسیل ہماری کوشش ہوگی۔واقعات وحادثات کے منتشرنکات،مخفی محرکات اورپوشیدہ ممکنہ پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ادبی،تعلیمی،ملی،سماجی اورثقافتی سرگرمیوں پر بھی اردو ویژن کی نظر ہوگی۔

مختلف موضوعات پرعوام کی آراءکے لیے مخصوص گوشہ بھی ہوگاجنھیں الفاظ اور ویڈیو کے پیرائے میں قارئین و ناظرین کی خدمت میں پیش کیاجائیگا۔مشمولات متنوع ہوگی جنھیں متواتر آپ تک پہنچانے کے لیے ٹیم سعی کرے گی۔

اس مشن میں آپ کی آراء انتہائی اہمیت کی حامل ہوں گی۔اپ کے فیڈبیک سےموادکی نہ صرف اصلاح  بلکہ مجموعی طور پرپیش کش کو بہترسے بہتربنانے میں یہ معاون و مددگاربھی ہوگی ۔اُمیدہے آپ کے ساتھ یہ سفر یاد گار ہوگا ۔