ایران میں ہوئی بارش،مگرخشک سالی کےخاتمے کے لیے مزید بارش کی ضروت

Published On: 10 December, 2025 08:43 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ایران میں ہوئی بارش،مگرخشک سالی کےخاتمے کے لیے مزید بارش کی ضروت

ایران میں بارش (فوٹومہرنیوز ایجنسی)

تہران میں کئی ماہ کے بعد آج( بدھ) بارش کی بوندوں نے زمین کو سیراب کیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش اس خشک سالی زدہ ملک کے لیے ناکافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو اب بھی بارش کی ضرورت ہے تاکہ آبی ذخائر بھر جائیں اور زرعی زمینیں سیراب ہو سکیں۔

آسمان کی جانب تک تک کرتھک چکی آنکھوں کو بلآخر باران رحمت دیکھنا نصیب ہوئی ۔ طویل انتظار کے بعد تہران میں بارش ہوئی۔

تہران میں کئی ماہ کے بعد آج( بدھ) بارش کی بوندوں نے زمین کو سیراب کیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش اس خشک سالی زدہ ملک کے لیے ناکافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو اب بھی  بارش کی ضرورت ہے تاکہ آبی ذخائر بھر جائیں اور زرعی زمینیں سیراب ہو سکیں۔ 

ایران اس وقت گزشتہ 50 برس کی خشک ترین خزاں سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں پانی کی شدید قلت ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، تہران میں شہری پانی کے ٹینک خرید رہے ہیں اور سرکاری اشتہارات میں شہریوں کو باغیچوں میں حوض استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہر کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی گھنٹے بند رہتی ہے۔ البرز پہاڑوں پر برف باری معمول سے کم رہی اور شدید گرمی کی وجہ سے حکومتی دفاتر بھی کئی روز بند رہے۔

ایران کی موسمیاتی تنظیم کے رکن احد وظیفہ کے مطابق اگر موسمِ سرما اور بہار میں بارش معمول کے مطابق بھی ہو جائے تب بھی 20 فیصد کمی برقرار رہے گی۔ تہران کے ڈیموں میں پانی کی قلت خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے، صرف لاتیان ڈیم میں 10 فیصد سے بھی کم پانی باقی رہ گیا ہے۔

تہران ٹائمز کے مطابق پانی کا بحران نہ صرف زرعی شعبے بلکہ علاقائی استحکام اور عالمی خوراک کی مارکیٹ کے لیے بھی خطرہ ہے۔ شہری بارانِ رحمت کے لیے ملک بھر میں دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران میں پانی کی قلت کا ایک بڑا سبب زرعی شعبے کی پانی کی زیادہ کھپت ہے، جو ملکی پانی کا 90 فیصد سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں ملک نے خشک زمینوں پر پانی کے استعمال سے پانی سے بھرپور فصلیں اگائی ہیں، جس سے زیر زمین پانی کے ذخائر شدید متاثر ہوئے ہیں۔