(اسکرین گریب)
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو طویل عرصے بعد منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ طلبہ یا دیگر افراد کو درس دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کی ریکارڈنگ کے وقت سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کی ہے۔اس ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای طلبہ یا کچھ لوگوں کو درس دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے ویڈیو کی ریکارڈنگ کے وقت سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کی موت کے بعد مارچ میں سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا تھا، تاہم وہ اس کے بعد سے اب تک عوامی سطح پر منظرِ عام پر نہیں آئے ہیں اور ان کے پیغامات بھی سرکاری میڈیا کے ذریعے ہی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ایک فضائی حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ انھیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس حملے میں ان کے والد، ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔





