کلہاڑی کے ساتھ مانچسٹر کی مسجد میں تراویح کے دوران داخل ہونے والا شخص گرفتار

Published On: 25 February, 2026 11:41 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
کلہاڑی کے ساتھ مانچسٹر کی مسجد میں تراویح کے دوران داخل ہونے والا  شخص گرفتار

فوٹو گیٹی

مانچسٹر کے اپر پارک روڈ پر واقع سینٹرل مسجد میں تروایح کے دوران دو افراد چاقو اور کلہاڑی کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے۔ان کی مشکوک نقل وحرکت پروہاں موجود لوگوں کوشبہ ہوا ۔ پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس فوراً مسجد پہنچی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

  مانچسٹر کے اپر پارک روڈ پر واقع  سینٹرل مسجد میں تروایح کے دوران ایسا واقعہ ہوا جو باعث تشویش ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ،دو افراد چاقو اور کلہاڑی کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے۔ان کی مشکوک نقل وحرکت پروہاں موجود لوگوں کوشبہ ہوا ۔ پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس فوراً مسجد پہنچی اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔  اس وقت مسجد میں تقریباً 2000 نمازی موجود تھے۔


اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی دھمکی دی گئی۔مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز 08:40بج کر منٹ پر یہ واقعہ ہوا ۔ اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اور مشتبہ شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا ہے۔اسے ہتھیار اور کلاس بی منشیات رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس دوسرے شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وہ کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ویسٹ کے افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم انھوں نے تاحال اس واقعے کو دہشت گردی قرار نہیں دیا ہے


برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اس واقعے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ مساجد، اسکولوں اور کمیونٹی سینٹروں کی سلامتی کے لیے حکومت کی جانب سے 40 ملین پاؤنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت سبھی فرقوں کی سلامتی کویقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ لوگ بلا خوف و خطر رہ سکیں۔