دہلی فسادات کیس، ملزم عمرخالدکو ملی تین دن کی عبوری ضمانت

Published On: 22 May, 2026 08:13 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
دہلی فسادات کیس، ملزم عمرخالدکو ملی تین دن کی عبوری ضمانت

(فوٹوفائل اے این آئی)

دہلی فسادات کیس میں ملزم جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق رہنماعمرخالد کو اپنی والدہ کی سرجری کے لیے تین دن کی عبوری ضمانت دی گئی ہے۔

عمرخالد کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے ۔ دہلی فسادات کیس میں  ملزم  جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق رہنماعمرخالد کو اپنی والدہ کی سرجری کے لیے تین دن کی عبوری ضمانت دی گئی ہے۔

عمر خالد پر دہلی فسادات کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ اور مدھو جین کی بنچ نے حکم دیا ہے کہ عمرخالد کو یکم سے 3 جون تک جیل سے مشروط رہائی ملے گی۔

جج نے مزید کچھ شرائط بھی عائد کی ہیں، جس میں عمرخالد کو قومی راجدھانی علاقے میں رہنے، مخصوص پتے پر رہنے، اسپتال کے علاوہ کہیں نہ جانے اور صرف ایک موبائل نمبر استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ، جمعرات کو، عمر خالد نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب نچلی عدالت نے ان کو اپنے چچا کے  چہلم میں شرکت کرنے اور اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے 15 دن کے لیے عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا
۔
عمر خالد نے دلیل دی تھی کہ ان کے خاندان میں والد، والدہ اور پانچ بہنیں ہیں لیکن 71 سالہ والد، والدہ کی دیکھ بھال کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی چار بہنیں شادی شدہ ہیں اور مختلف مقامات پر رہتی ہیں۔ ایسے میں خاندان کے سب سے بڑے اور اکلوتے بیٹے ہونے کے ناطے وہی اپنی والدہ کی سرجری سے پہلے اور بعد میں ان کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔

عمرخالد پر فروری 2020 کے فسادات کے اہم سازش کاروں میں سے ایک ہونے کی وجہ سےیو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔