ویزویلا میں تباہ کن زلزلے میں اموات کی تعداد 900 سے تجاوز،3000 سے زائد افراد زخمی

Published On: 27 June, 2026 10:30 AM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ویزویلا میں تباہ کن زلزلے میں اموات کی تعداد 900 سے تجاوز،3000 سے زائد افراد زخمی

(فوٹورائٹرز)

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سےاموات کی تعداد900 سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ 3000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 50,000 سے زائد افراد لاپتا بتائے جاتے ہیں۔

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سےاموات  کی تعداد900 سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ 3000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 50,000 سے زائد افراد لاپتا بتائے جاتے ہیں۔ اس بیچ  وینزویلا میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شدومد سے جاری ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اموات کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔زلزلوں کے تقریباً دو دن بعد بھی غیرملکی امدادی ٹیمیں اور امداد تباہ حال علاقوں تک پہنچنا ابھی شروع ہی ہوئی تھیں۔حکومت نے بتایا کہ بدھ کی شام آنے والے زلزلوں نے دارالحکومت کراکس(Caracas) اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں شدید تباہی مچائی۔ 

جمعہ کی دوپہر ایک بار پھر زمین لرزی، جب 4.9 شدت کا نسبتاً کم شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت کراکس اور قریبی شہر ماراکائے(Maracay) میں بھی محسوس کیے گئے۔

متاثرہ علاقوں، خصوصاً لا گوائرا(La Guaira) ریاست میں، امدادی کارروائیوں کی سست  رفتار پر عوام میں بے چینی بڑھنے لگی، جہاں رہائشی اور رضاکار اب بھی بھاری مشینری کی کمی اور سرکاری اداروں کی محدود موجودگی کے باعث اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا رہے تھے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ، 25 سالہ جینیفر پالاسیوس نے بتایا کہ ان کا 6 سالہ بیٹا اور ان کے خاندان کے مزید پانچ افراد لا گوائرا شہر کے آٹھ ٹاوروں پر مشتمل ہوگو شاویز ہاؤسنگ کمپلیکس کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو زندہ نکالنے میں اصل کامیابی مقامی کمیونٹی کو حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں کرینوں کی ضرورت ہے تاکہ کنکریٹ کی بڑی سلیں ہٹائی جا سکیں۔ اب بھی کئی لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ قدرتی آفت عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز( interim President Delcy Rodriguez) کے لیے سیاسی نتائج بھی پیدا کر سکتی ہے، جنہوں نے خود کو سیاسی تبدیلی کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، حالانکہ وہ معزول صدر نکولس مادورو کی حکومت میں نائب صدر رہ چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 7.2 اور 7.5 شدت کے ان دونوں زلزلوں سے ہونے والے براہِ راست نقصانات کا تخمینہ تقریباً 6.7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ دوسرا زلزلہ ایک صدی سے بھی زائد عرصے میں وینزویلا میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔