ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 61 رن سے ہرایا ، ٹیم انڈیا سُپر8 مرحلے میں داخل

Published On: 15 February, 2026 10:48 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو  61 رن سے ہرایا ، ٹیم انڈیا سُپر8 مرحلے میں داخل

ایشان کشن کی شانداربلے بازی ( فوٹو گیٹی)

کولمبو میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سُپر8 میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں یکطرفہ مقابلے میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 61 رن سے زیر کردیا ۔

روایتی حریفوں کے بیچ ایک اور مقابلہ اورنتیجہ بھی وہی جو اب معمول بن گیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو 61 رن سے روند دیا ۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں انڈیا اور پاکستان کے بیچ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے میں بھارت کو 1-8 سے سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ 
 

کولمبو کی سلو اور ٹرننگ پچ پر پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔ ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی سلامی بلے باز ابھیشک شرما کھاتہ کھولے بغیرپیویلین لوٹے ۔ کریز پر آئے تلک ورما نے ایشان کشن کا ساتھ نبھایا اور دونوں کے بیچ پہلے وکٹ کے لیے87 رن کی شراکت داری ہوئی۔ 88کے مجموعی اسکور پر ایشان کشن صائم ایوب کا شکار ہوئے لیکن انھوں نے اپنا کام کردیا تھا۔ایشان کشن پرسلو پچ اور پاکستانی اسپینر دونوں ہی بریک لگانے میں ناکام ہوئے ۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں میں تیزفتار 77 رن کی باری کھیلی اور میچ کو پاکستان کی پہنچ سے دور لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تلک اور کپتان سوریہ کمار یادو نے درمیان کے اووروں میں سنبھل کر کھیلتے ہوئے ٹیم کے لیے رن جوڑتے رہے لیکن 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا پھر اسی اسکور پرہاردک پانڈیہ کے روپ میں بھارت کو ایک اورجھٹکا لگا۔ صائم ایوب نے ہاردک کو بابراعظم کے ہاتھوں کھیچ کروایا۔ ہاردک بغیرکوئی رن بنائے پیویلین لوٹے ۔

سوریہ کمارتیزی سے رن بنانے کی کوشش میں 32 رن بنا کر عثمان طارق کا شکار بنے۔ ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 7 وکٹ کھو کر175 بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے سب سے زیادہ تین وکٹ لیے۔


ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کولگے ابتدائی جھٹکے
 ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہاردک پانڈیہ اور بمرا نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو پیویلین کا راستہ دکھایا۔ ایک موقع پر ، پاکستان کے چار بلے باز34رن کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ٹیم ان جھٹکوں سے پھر ابر نہیں سکی ۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے کچھ مزاحمت کی اور انھوں نے 44 رن بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے23 رن کا تعاون کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 114پر آؤٹ ہوگئی ۔اس طرح انڈیا نے پاکستان کو61 رن سے زیرکیا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے بمرا، پانڈیہ،اکسر اور ورون نے دو۔ دو وکٹ لیے ۔ ایشان کشن کو شاندار بلے بازی کے لیے پلیئرآف دا میچ قراردیا گیا ۔