(فوٹو آئی سی سی)
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو روند دیا۔ ٹیم نے نہ صرف 9 وکٹوں سے جیت حاصل کی بلکہ جیت کے ہدف 177رن کو 16.1 اوورمیں حاصل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گروپ ون کے سُپرایٹ کے اپنے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو روند دیا۔ ٹیم نے نہ صرف 9 وکٹوں سے جیت حاصل کی بلکہ جیت کے ہدف 177رن کو 16.1 اوورمیں حاصل کرلیا۔ اس مظاہرے سے جنوبی افریقہ کا دبدبہ ظاہر ہوتا ہے۔ گروپ ون میں دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ ٹیم سرفہرست ہے اور سیمی فائنل میں اس کی جگہ لگ بھگ پکی ہے۔
احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ویسٹ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ کی ریکارڈ شراکت کی بدولت 177 رن کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈین نے ابتدائی 2 اوور میں اچھا آغاز کیا لیکن پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک موقع پر ٹیم نے 83 کے مجموعی اسکور پر7 وکٹ گنوا دیئے تھے جس کے بعد جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8ویں وکٹ کے لیے 89 رن کی ریکارڈ شراکت داری کی۔
ہولڈر نصف سنچری بنانے سے صرف ایک رن سے چوک گئے وہ باری کے آخری اوور میں 49 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ روماریو شیفرڈ 52 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل روماریو شیفرڈ کی یہ پہلی نصف سنچری ہے۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے انگیڈی سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔ انھوں نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ رباڈا اور کوربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ٹیم نے ایک وکٹ کھو کر177رن کا ہدف حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈم مارکرم نے چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 82 رن بنائے ۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں مارکرم کی چھٹویں نصف سنچری تھی ۔ ریان ریکیلٹن نے 45 رن بنائے جب کہ سلامی لےباز ڈی کوک 47 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ سلامی بلے باززوں مارکرم اور ڈی کوک کے بیچ 95رن کی پارٹنرشپ ہوئی ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں یہ تیسرا موقع ہے جب جنوبی افریقہ کے سلامی بلے بازوں کے درمیان 50رن سے زیادہ کی شراکت داری ہوئی ۔




