چین:آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 26 افراد ہلاک، صدرشی نے دیا جانچ کا حکم

Published On: 05 May, 2026 06:47 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
چین:آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 26 افراد ہلاک، صدرشی نے دیا جانچ کا حکم

(فوٹورائٹرز)

چین کے صوبہ ہنان میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔ صدر شی جن پنگ کے دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

چین کے صوبہ ہنان میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ اُن میں کچھ حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ پیرکے روز ہنان صوبے کی راجدھانی چانگشا میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے بعد ہوا۔ چانگشا کو آتش بازی کی صنعت کا ایک اہم مرکزمانا جاتا ہے۔

صدرشی جن پنگ نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا فوری تعین کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اہم صنعتوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے، خطرات کی نگرانی بڑھانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ بعض قریبی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں اور آتشی مواد گرنے دوسری عمارتوں میں بھی آگ لگی جس پر قابو پا لیا گیا۔ دھماکے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔

فیکٹری  میں ہوئے دھماکے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور جائے وقوع پر موجود خطرات پر قابو پانے کے لیے 1,500 سے زائد فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکار، طبی عملہ اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ مزید ، 18 ڈرونز اور متعدد روبوٹس بھی استعمال کیے گئے۔ لیویانگ شہر چین کے آتش بازی کے دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چین عالمی سطح پر آتش بازی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، جہاں سے گزشتہ سال اربوں ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔

پچھلے سال بھی ہنان صوبے کی ایک آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2023 میں شمالی شہر تیانجن میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے ہوئے تھے جس سے تین افرد ہلاک ہوئے، اسی طرح فروری میں صوبہ جیانگ سو اور ہوبی کے علاقوں میں آتش بازی کی دکانوں میں دو الگ الگ دھماکے ہوئے تھے جن میں سے ایک میں 12 اور دوسرے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔