چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،90 افراد ہلاک

Published On: 23 May, 2026 03:18 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،90 افراد ہلاک

(فوٹورائٹرز)

چین کے شمالی صوبے شانشی میں واقع ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔دھماکے کے وقت کان میں 247 مزدورموجود تھے ۔ لہذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چین کے شمالی صوبے شانشی میں واقع ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔اسے 2009 کے بعد ملک کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ گیس دھماکہ جمعے کی رات چین یوان کاؤنٹی میں واقع لیوشینیو کوئلے کان میں پیش آیا، جہاں اس وقت 247 کان کن موجود تھے۔

یہ کان شانشی ٹونگژو گروپ لیوشینیو کول انڈسٹری کے زیرِ انتظام ہے، جو 2010 میں قائم کی گئی تھی اور شانشی ٹونگژو کول کوکنگ گروپ کے کنٹرول میں ہے۔ یہ معلومات کارپوریٹ ڈیٹا بیس کیچاچا میں درج ہیں۔چین یوان کی مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ شانشی صوبہ چین میں کوئلہ کان کنی کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

چین کے صدرشی جن پنگ نے حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے علاج، تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے حادثے کی مکمل تحقیقات اور قانون کے مطابق سخت احتساب کا بھی حکم دیا۔


چین نے 2000 کی دہائی کے اوائل کے بعد سخت قوانین اور محفوظ طریقہ کار کے ذریعے کوئلہ کانوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی کی ہے، تاہم گیس دھماکے اور سیلاب جیسے حادثات اب بھی پیش آتے رہتے ہیں۔2009 میں ہیلونگ جیانگ صوبے میں کوئلہ اور گیس کے ایک دھماکے میں 108 افراد ہلاک جبکہ 133 زخمی ہوئے تھے۔شنہوا کے مطابق حادثے کی ذمہ دار کمپنی کے اعلیٰ حکام کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔