جرمنی میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

Published On: 29 June, 2026 11:53 PM

Urdu Vision Desk : مصنف

WhatsApp
Facebook
Twitter
جرمنی  میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

(فوٹورائٹرز)

شمالی جرمنی میں ایک پناہ گاہ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شمالی جرمنی میں ایک پناہ گاہ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس نے بندرگاہی شہر ہیمبرگ کے قریب واقع قصبے اسٹیڈ(Stade) میں پیش آنے والے اس واقعے کو متعدد ہلاکتوں پر مشتمل قتل قرار دیا ہے، تاہم حملے کا محرک تاحال نہیں بتایا گیا۔

خبر رساں ادارے اشپیگل (Spiegel) نے اپنی حاصل کردہ معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ غالباً ذاتی نوعیت کا تھا، نہ کہ حملہ سیاسی یا انتہا پسندانہ مقصد کے تحت کیا گیا تھا۔

جرمن میڈیا نے ابتدا میں رپورٹ کیا تھا کہ چار خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوئے ہیں لیکن بعد میں پولیس نے تصدیق کی کہ زخمی ہونے والا ایک چھٹا بالغ شخص بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے  پناہ گاہ کے اطراف کے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ فرانزک ماہرین  اور پولیس اہلکار نے موقع پر شواہد اکٹھے کیے۔

جرمنی میں اجتماعی فائرنگ کے واقعات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔ 2023 میں ہیمبرگ میں ایک مسلح شخص نے یہوواہ وٹنسز کے عبادت خانے میں چھ افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اسی طرح 2016 میں میونخ میں ایک 18 سالہ جرمن نژاد ایرانی نوجوان نے کم از کم نو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔